
مسلم ممالک سویڈن سے تعلقات منقطع کریں،مظاہرین کا مطالبہ
مسلم ممالک سویڈن سے تعلقات منقطع کریں،مظاہرین کا مطالبہ
جو اسے ٹچ کرے گا وہ اپنے مستقبل کو تباہ کرے گا ،
انھوں نے مطالبہ کیا کہ امت مسلمہ کے حکمران سویڈن کے سفیر وں کو اپنے ملکوں سے نکالیں اور اپنے سفیروں کو سویڈن سے واپس بلائیں ،
سویڈن سے سفارتی تعلقات ختم اور ان کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے،
مغربی ممالک نے اپنے رویے سے دنیا بھر میں نفرت اور تعصب کی آگ بھڑکا دی ہے،
انسانیت تار تار ہو چکی ہے اور دنیا کا امن تباہ و برباد ہو چکا ہے،
میاں محمد اسلم نے کہا انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب قران کا پیغام اور تعلیمات دنیا کے کونے کونے میں پھیل جا ئے گا ۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف
پمز نان گزٹیڈ اسٹاف کے احتجاجی مظاہرے کے شر کا ءسے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔
یہ بھی پڑھیں اسرائیل میں ملازمت کرنے والے پانچ پاکستانی گرفتار
میاں محمد اسلم نے کہا سویڈن میں عدلیہ اور پولیس کی قیادت میں دہشت گردوں نے قران کی بے
حرمتی کر کے ثابت کیا کہ وہ تنگ نظر اور متعصب ہیں ،
دنیا بھر میں اسلام اور قران کا راستہ روکنے کی ناکام کو شش کر رہے ہیں ،
مگر ہمیں حیرت ہے اہل مغر ب اسلام پر حملہ اور ہیں اور دو ارب مسلمانوں کے ایمان اور غیرت کو چیلنج کر رہے ہیں
مگر امت مسلمہ کے حکمران خواب خرگوش کے مزے لو ٹ رہے ہیں ،
یہ بھی پڑھیں پوپ فرانسس کی قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت
انھوں نے کہا مغربی دنیا قران کے آفاقی پیغام سے گھبرا چکی ہے ،سویڈن میں قرآن کریم
کی بے حرمتی کی اجازت سرکاری سطح پر دی گئی،
مسلم ممالک سویڈن سے تعلقات منقطع کریں،مظاہرین کا مطالبہ
مگر پاکستان اور اسلامی دنیا کے حکمران اس پر صرف لفظی بیانات سے کام چلا رہے ہیں۔
میاں محمد اسلم نے کہا کہ امت کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے
اور اسلام دشمن طاقتوں کے خلاف مربوط حکمت عملی سے ہی استعماری طاقتوں کے ناپاک عزائم سے بچا جا سکتا ہے۔