سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان اور ٹانک میں آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور ٹانک میں 2 مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹانک کے علاقے منزئی میں سکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد مارے گئے،
یہ بھی پڑھیں:۔سٹاف لیول معاہدہ ہونے پر پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا،وزیر اعظم
ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ کا دوسرا واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقے زرمک میں پیش آیا
جہاں فائرنگ کے تبادلے میں بھی 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے،
مارے گئے دہشت گرد فورسز کیخلاف کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔