kohsar adart

پاکستان ہاکی ٹیم کی چنئی میں پریکٹس

پاکستان ہاکی ٹیم کی چنئی میں پریکٹس

پاکستان ہاکی ٹیم نے چنئی میں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کا آغاز کردیا۔
قومی ٹیم نے صبح کے سیشن میں بھرپور ٹریننگ کی اور آج شام فلڈ لائٹس میں بھی پریکٹس کی جائے گی۔
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کل سے شروع ہوگی اور پاکستان ٹیم بھی کل ملائیشیا کے خلاف میچ کھیلے گی۔
پاکستان ہاکی ٹیم 12 گھنٹے سے زائد کا طویل سفر کرنے کے بعد گزشتہ رات بھارت کے شہر چنئی پہنچی تھی۔
پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ ریحان بٹ نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ ایک روز ٹریننگ کا ملا ہے اگر اس میں بھی آرام کریں گے تو پریکٹس کا موقع نہیں ملے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More