top header add
kohsar adart

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے سپلائرز پر امریکی پابندیاں عائد

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے سپلائرز پر پابندیاں عائد
امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں معاونت پر کئی چینی اداروں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی ”روئٹرز“ کے مطابق جمعرات کو امریکی محکمہ خارجہ نے ایک چینی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور کئی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا علان کیا، محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ ادارے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کیلئے سپلائی فرام کرنے میں ملوث ہیں۔

اس سے قبل واشنگٹن نے اکتوبر 2023 میں بھی اسی طرح چین میں مقیم تین کمپنیوں کو پاکستان کے یزائل پروگرام سے متعلق اشیاء کی فراہمی پر پابندیوں کا نشانہ بنایا تھا۔

 

محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ایک بیان میں کہا کہ بیجنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف آٹومیشن فار مشین بلڈنگ انڈسٹری نے ”شاہین 3“، ”ابابیل“ سمیت ممکنہ طور پر دیگر بڑے میزائل سسٹمز میں راکٹ موٹرز کی جانچ کے آلات کی خریداری کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کیا ہے۔

 

ملر نے کہا کہ پابندیوں میں چین میں مقیم ”ہوبےہواچانگدا انٹیلیجنٹ ایکوپمنٹ کو“، ”یونیورسل انٹرپرائس“، ”ہواچانگدا انٹلیجنٹ ایکوپمنٹ کو“ اور ”ژی آن لونگڈے ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ کو“ نامی چینی کمپنیاں، پاکستان میں مقیم ”انوویٹیو اکوپمنٹ“ کمپنی اور ایک چینی شہری کو پابندیوں کا نشانہ بنایا گیا ہے، جنہوں نے میزائل ٹیکنالوجی کے حوالے سے عائد پابندیوں کے باوجود جان بوجھ کر آلات کی منتقلی کا ارتکاب کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More