پاکستان کا ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز، نیدر لینڈز کو 81 رنز سے شکست دیدی

پاکستان کا ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز، نیدر لینڈز کو 81 رنز سے شکست دیدی
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیدر لینڈز کو 81 رنز سے شکست دے دی۔

بھارتی شہر حیدر آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ہونیوالے ورلڈ کپ 2023 کے دوسرے میچ میں نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم 49 ویں اوورز میں 286 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
287 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی پوری ٹیم 41 اوورز میں 205 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3، حسن علی نے 2 ، جبکہ شاداب خان، افتخار احمد، محمد نواز اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Second innings clicks ????
Pakistan bowlers have been disciplined with @RealHa55an and @IftiMania picking up the two wickets to fall so far ☄️#PAKvNED | #DattKePakistani | #WeHaveWeWill pic.twitter.com/8SRp3HYBZt
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 6, 2023
نیدر لینڈز کی پہلی وکٹ 28 رنز پر گرگئی جب میکس ڈاؤڈ5 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ دوسری وکٹ مجموعی 50 سکور پر گری جب کولن ایکرمین 17 رنز بناکر افتخار احمد کا شکار بنے۔
نیدرلینڈز کے وکرم جیت سنگھ 52 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے،تیجا ندامانورو 5، نیدر لینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز بغیر کوئی رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔