پاکستان پہلا ملک نہیں جہاں امریکا نے حکومت تبدیل کی،عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان پہلا ملک نہیں جہاں امریکا نے وزیراعظم اورحکومت کو تبدیل کیا ہو۔
پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پہلا ملک نہیں جہاں امریکا نے وزیراعظم اورحکومت کو تبدیل کیا ہو۔ اگر ہم نے اسٹینڈ نہیں لیا تو آئندہ بھی یہی ہوتا رہے گا اور کوئی وزیر اعظم آزاد خارجہ پالیسی نہیں بنا سکے گا۔ امریکیوں کو جانتا ہوں ان کے سامنے جتنا جھکیں گے وہ جوتے ماریں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکورٹی کونسل نے تسلیم کیا کہ مداخلت ہوئی ہے۔ پاکستانی سفیر کو کہا گیا عمران خان روس کیوں گیا امریکا ناراض ہے۔ عمران خان کو نہ ہٹایا گیاتوپاکستان کو مشکلات کا سامنا ہوگا۔ اگر ہٹا دیا تو پاکستان کو معاف کر دیا جائے گا۔ امریکی سفارتخانہ اپوزیشن نمائندوں سے ملاقاتیں کرتا رہا۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو