top header add
kohsar adart

پاکستان ٹیم کے جنوبی افریقہ میں سیر سپاٹے

تیسرے ون ڈے سے قبل قومی کرکٹرز کیپ ٹاؤن کے تفریحی مقامات کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوئے۔ کھلاڑی میچز کے ساتھ ساتھ آؤٹ آف فیلڈ پر بھی خود کو خوب تازہ دم کرتے رہے۔

بابر اعظم، حارث رؤف، محمد حسنین اور شاہین آفریدی نے آؤٹنگ کی اور ایک ساتھ تصاویر بنوائیں۔ بابر اعظم نے سیر و تفریح کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کیں، اُنہوں نے تصاویر کے ساتھ ’برادرز ان اسپرٹ‘ کا کیپشن دیا۔

محمد حسنین نے ساحل سمندر پر چہل قدمی کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پر لگائی اور کیپشن دیا ’خوشی لہروں میں آتی ہے۔‘

خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے کل کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ قومی ٹیم ہوم ٹیم کو وائٹ واش کرنے کیلئے میدان میں اترے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More