kohsar adart

پاکستان نے کولمبو ٹیسٹ بھی جیت لیا

پاکستان نے کولمبو ٹیسٹ بھی جیت لیا

پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو کولمبو ٹیسٹ میچ میں ایک اننگ اور 222 رنز سے ہرا کر دو میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی۔

پاکستان نے کولمبو ٹیسٹ بھی جیت لیا
پاکستان نے کولمبو ٹیسٹ بھی جیت لیا

میچ کے چوتھے روز پاکستانی اسپنر نعمان علی نے سری لنکا کی 7 ابتدائی وکٹیں حاصل کر کے جیت کی راہیں ہموار کیں جس کے بعد نسیم شاہ نے بھی 3 وکٹس حاصل کیں۔
نعمان علی نے 5 سری لنکن بیٹرز کو کیچ آؤٹ کرایا جبکہ ایک کھلاڑی کو انہوں نے بولڈ کیا اور ایک کھلاڑی کو اسٹمپ آؤٹ کرایا۔
سری لنکا کی پہلی وکٹ 69، دوسری 86، تیسری 99، چوتھی 109، پانچویں 131، چھٹی 141، ساتویں 177، آٹھویں 184، نویں اور دسویں وکٹ 188 رنز پر گری اور یوں یہ ٹیسٹ میچ چوتھے دن پاکستان کی بڑی جیت کے ساتھ ختم ہوگیا۔
پاکستان کی شاندار بولنگ کے باعث دوسری اننگز میں سری لنکا کے 5 بیٹرز ڈبل فیگر اسکور بھی نہ کرسکے جبکہ سب سے زیادہ 63 رنز انجیلو میتھیوز نے بنائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More