پاکستان نے زمبابوے کو ہراکر ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی
بلاوائیو ( اُمت نیوز) 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 99 رنز سے شکست دیکر سیریر دو ایک سے اپنے نام کرلی۔
304 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے ٹیم کی پوری ٹیم 204 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی،
زمبابوے کی جانب سے کپتان کریگ ایروائن 51 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے برائن بینیٹ نے 37 ، شان ولیمز نے 24، تادیوانشے نے 24اور سکندر رضا نے 16رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب، ابرار احمد، حارث رؤف اور عامر جمال نے 2، 2 جبکہ فیصل اکرم اور کامران غلام نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔