kohsar adart

پاکستان میں سیاسی جماعت پر پابندی، امریکا کا اظہار تشویش

پاکستان میں سیاسی جماعت پر پابندی، امریکا کا اظہار تشویش

پاکستان میں سیاسی جماعت پر پابندی کے فیصلے پر امریکا نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس حوالے سے حکومتی بیانات دیکھے ہیں۔ یقیناً کسی سیاسی جماعت پر پابندی تشویش کی بات ہے۔

ترجمان میتھیو ملر نے مزید کہا لگتا ہے یہ پیچیدہ سیاسی عمل کا آغاز ہے۔ پاکستان میں سیاسی جماعت پر پابندی کے سوال پر انھوں نے کہا پاکستان میں سیاسی جماعت پر پابندی سے متعلق حکومت کے بیانات دیکھے ہیں۔

انھوں نے کہا یقیناً کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگانا تشویش کی بات ہے۔انسانی حقوق، آزادی اظہار کے احترام سمیت آئینی، جمہوری اصولوں کی پُرامن پاسداری کی حمایت کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا ہم جمہوری عمل اور وسیع تر اصولوں کی حمایت کرتے ہیں۔ ان میں قانون کی حکمرانی اور قانون کے تحت مساوی انصاف شامل ہے۔

ترجمان کے مطابق جیسے یہ اندرونی عمل جاری رہے گا، ہم ان فیصلوں کو دیکھیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More