top header add
kohsar adart

پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈبلوم کی بلاول بھٹوسےملاقات

پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈبلوم کی بلاول بھٹوسےملاقات

 

سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو  سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اہم وقت میں طویل ملاقات کی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے بعد  جب تمام سیاسی پارٹیاں  جوڑ توڑ کی سیاست میں مصروف ہیں ایسے میں  امریکی سفیر نے  بلاول بھٹو سے طویل ملاقات کی ہے،

 

سفارتی ذرائع کے مطابق ملاقات کم و بیش ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہی، ملاقات میں عام انتخابات اور نئی حکومت کے حوالے سے تبادلہ خیال    کیا گیا ،

 

سفارتی اور پیپلزپارٹی کے ذرائع نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملاقات کم و بیش ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی

 

ملاقات میں بلاول بھٹو نے امریکی سفیر کو پاکستان میں حالیہ ہونے والے عام انتخابات اور اس کے بعد نئی حکومت کے حوالے سے آگاہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More