پاکستان سرمایہ کاروں کومفت ویزا جاری کرے،بخیت عتیق الرومیتی
قونصل جنرل متحدہ عرب امارات بخیت عتیق الرومیتی نے مقامی ہوٹل میں دی فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ترقی کی بنیاد ہے۔یو اے ای کے برے وقت میں سب سے پہلے پاکستان نے مدد کی۔ہم غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے اپنے دروازے کھول دیتے ہیں۔پاکستان سرمایہ کاروں کو مفت ویزا جاری کرے۔ایئرپورٹ سے ہوٹل تک سرمایہ کار کی آمد کو یاد گار بنانے کے لئے اقدامات کریں۔پاکستانی بہت اچھے ہیں ان میں مستقل مزاجی ہے۔مایوس نہیں ہونا ہمیں کام اور کام کرنا ہے۔یو اے ای کے بانی کی تعلیمات اور ہدایت پر عمل کرکے ہم کامیاب ہوئے۔یو اے ای کی ترقی میں اہم کردار نوجوانوں کا ہے۔پاکستان کی آبادی کا ایک بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔پاکستانی نوجوان ملک سے باہر محنت کرتے ہیں۔نوجوانوں کو ملک کے اندر مواقع دینے کی ضرورت ہے۔مشرف کے دور میں پاکستان میں سب سے بڑا زرعی اسٹرکچر تھا۔پاکستان کے کام دنیا بھر میں مشہور ہیں۔حکومت اکیلے کچھ نہیں کرسکتی ہے۔پاکستان کو سب مل کر ہی معاشی طور پر مستحکم کرسکتے ہیں۔سندھ میں توانائی کے شعبے میں بڑی سرمایہ کاری نظر آئے گی