پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان وارم اپ میچ آج ہوگا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان وارم اپ میچ آج ہوگا

کرکٹ ورلڈ کپ میں آج سے وارم اپ میچز کا سلسلہ شروع ہورہا ہے، پاکستان اور نیوزی لینڈ حیدرآباد دکن میں مدمقابل آئیں گے۔

پاکستان اور نیوزی لیںڈ کے درمیان وارم اپ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1:30 بجے شروع ہوگا تاہم حیدرآباد میں دو مذہبی تہواروں کے باعث سکیورٹی مسائل کی وجہ سے شائقین کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انجری کے باعث ورلڈکپ سے باہر ہونے والے نسیم شاہ کی جگہ حسن علی سے نئی گیند کیساتھ باؤلنگ کروائے جانے کا امکان ہے جبکہ ٹاپ آرڈر میں فخر زمان کی مسلسل ناکامیوں کے بعد امام الحق کا ساتھی اوپنر تبدیل کرنے کا آپشن قومی ٹیم کے پاس موجود ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت پہنچنے کے بعد گزشتہ روز پہلا پریکٹس سیشن کیا، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے بھی ٹریننگ کی۔

ٹریننگ سیشن میں بابر اعظم، شاہین آفریدی، حسن علی، حارث رؤف، افتخار احمد، سلمان علی آغا، فخر زمان، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث اور زمان خان نے شرکت کی۔

کھلاڑیوں نے سٹیڈیم کے اندر وارم اپ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں اور نیٹ ایریا میں نیٹ سیشن کیا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرے گی۔

 

ایک تبصرہ چھوڑ دو