پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20 آج کھیلا جائے گا
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20 آج کھیلا جائے گا
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ آج اوول میں کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ سیریز کا پہلا اور تیسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا اور آج بھی بارش کا خدشہ موجود ہے، دوسرے ٹی 20 میں پاکستان کو 23 رنز سے شکست کھانی پڑی تھی۔
اگر آج میچ ہوتا ہے تو پاکستان یہ میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کر سکتا ہے تاہم بارش کی آمد ہوئی تو بغیر کھیلے سیریز ایک صفر سے میزبان انگلینڈ کے نام ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلش ٹیم آج کا میچ کھیل کر امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے روانہ ہو جائے گی۔
میگا ایونٹ کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ورلڈکپ تک ٹیم پرتنقیدنہ کرنےکی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ چارہفتےبعدٹیم فائنل میں ہوگی،اس وقت تک ٹیم کا ساتھ دیں۔