
پاکستان آکر شادی اور اسلام قبول کرنے والی انجو پر تحائف کی بارشیں
پاکستان آکر شادی اور اسلام قبول کرنے والی انجو پر تحائف کی بارشیں
بھارت سے پاکستان آکر اسلام قبول کرکے اپنا نام انجو سے فاطمہ رکھنے اپنے فیس بک فرینڈ سے شادی کرنے والی خاتون پر تحائف کی بارش کردی گئی۔

35 سالہ انجو جب پاکستان آنے کے لیے بھارت سے نکلی تھی تو اسے اندازہ نہیں تھا کہ اسے کس طرح خوش آمدید کہا جائے گا اور کتنی پذیرائی ملے گی۔
انجو دیر میں اپنے 29 سالہ دوست نصر اللہ سے ملنے آئی تھی۔ انجو نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا۔ انجو کا نام فاطمہ رکھا گیا۔ نصر اللہ کے اہل خانہ نے بھی اس کا استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کی ناروے کپ میں مسلسل دوسری کامیابی
انجو کے اسلام قبول کرنے کے فوری بعد نصر اللہ سے شادی ہوگئی۔ شادی کی مبارک باد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا اور کئی نامی گرامی کاروباری شخصیات نے جوڑے کو قیمتی تحائف بھی دیئے۔
Anju received another gift..#Anju #Nasrullah #Anjunasrullah #FatimaNasrullah #SeemaHaidar #SeemaSachin #lover #fbfriend pic.twitter.com/K2m0NDLdAM
— Dileep kumar khatri🦚 (@DileepKumarPak) July 30, 2023
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان کے ایک معروف بزنس مین کی جانب سے انجو جو اب فاطمہ بن چکی ہے
کو شالوں اور کپڑوں ساتھ ایک فلیٹ کے کاغذات بھی دیے گئے۔
اسی طرح ایک اور پراپرٹی ڈیلر کی جانب سے بھی انجو کو 40 مرلے کا ایک پلاٹ اور 50 ہزار سلامی بھی دی گئی۔
پلاٹ دینے والے پراپرٹی ڈیلر نے کہا کہ اپنا ملک چھوڑ کر آنے اور پاکستان میں
شادی کرنے والی انجو کے لیے پہلی پریشانی گھر کا ہونا تھی جسے ہم نے دور کردیا۔