پاکستان آزاد کشمیر کے عوام مضبوط رشتے میں بندھے ہیں۔فاروق حیدر
نفرت پیدا کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔سابق وزیراعظم ازاد کشمیر کی بکوٹ میں گفتگو
ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی) پاکستان اور آذاد کشمیر کے عوام ایک مضبوط رشتے میں بندھے ہیں پاکستان اور آذاد کشمیر کے عوام میں نفرت پیدا کرنے کی کوشش ناکام ھوگی
راجہ فاروق حیدر خان سابقہ وزیرِ اعظم آذاد کشمیر کا بکوٹ شریف ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ آذاد کشمیر کے عوام کو حقوق کے نام پر تحریک میں کچھ شر پسندوں نے پاکستان اور آذاد کشمیر کے عوام میں نفرت پیدا کرنے کے لیے بیرونی ایجنڈے پر منفی پروپیگنڈہ پھیلانے کی ناکام کوشش کی آذاد کشمیر کے عوام سمجھتے ہیں کہ ھم ایک لازوال رشتے کلمہ طیبہ کی رسی میں باندھے ہُوئے ہیں
سرکل بکوٹ خطہ کوہسار کوہ مری گلیات اور آذاد کشمیر کے لوگ ایک دوسرے کے خوشی غمی کے ساتھی ہیں پاکستان بھی ہمارا اور کشمیر بھی ھمارا ھے۔
راجہ فاروق حیدر خان بکوٹ شریف زیارت پیر میاں فقیر اللّہ بکوٹی رح کے مزار پر فاتحہ خوانی کے لیے حاضری دی اس موقع پر سجادہ نشین بکوٹ شریف پیر صاحبزادہ حسین احمد بکوٹی چئیرمین ویلج کونسل بکوٹ شریف حسام جمشید عباسی یوتھ کونسلر بلال فردوس عباسی ۔عمیر کیانی ارشد سہیل خان سردار سمیر حسن کیانی ودیگر کے ھمراہ مزار پر فاتحہ خوانی کی
اسکے بعد سابقہ وزیرِ اعظم آذاد کشمیر فاروق حیدر محلہ باد نگر مرحوم سردار الیاس عباسی سابقہ ممبر ضلع کونسل ایبٹ آباد کی رہائشگاہ گئے جہاں انھوں نے الیاس عباسی مرحوم کے صاحبزادوں مراد الیاس عباسی ذید الیاس عباسی اور دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی