kohsar adart

پاکستانی ٹیم نے ڈاٹ بولز کی سنچری بنا ڈالی

چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف پاکستان کا جتنا بڑا میچ تھا اتنی ہی زیادہ پاکستانی بیٹرز سے ڈاٹ بولز ہوگئیں۔

پاکستان کے ٹاپ آرڈرز بیٹرز نے ابتدائی 161 گیندوں میں 100 ڈاٹ بولز کیں اور بھارتی بولرز کے سامنے ڈاٹ بولز کی سنچری بنا ڈالی۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ٹیم پاکستان نے 50 اوورز یعنی 300 گیندوں کی اننگز کے دوران مجموعی طور پر 147 بولز ڈاٹ کیں۔ اننگز کے دوران صرف 3 چھکے اور 14 چوکے لگائے گئے۔

پاکستانی بیٹرز نے پاور پلے کے دوران بھی جی بھر کر ڈاٹ بالز کیں، بڑے کھلاڑیوں نے ٹُک ٹُک کر کے وقت گزارا۔

قومی ٹیم بھارت کے خلاف بڑے ٹاکرے میں نہ تو تیز کھیل سکی اور نہ ہی رنگ جما سکی، پوری اننگز میں صرف ایک ففٹی بنی، اننگز کا پہلا چھکا بھی 42ویں اوور میں لگا۔

پاکستانی ٹیم روایتی حریف بھارت کے بولرز کے سامنے بےبس ہوگئی، سعود شکیل نے 76 گیندوں پر سب سے زیادہ 62 رنز بنائے۔

سعود شکیل اور کپتان محمد رضوان نے تیسری وکٹ پر 144 گیندوں پر 104 رنز کی پارٹنرشپ بنائی لیکن یہ شراکت بھی بڑا مجموعہ کھڑا کرنے کی کوشش میں کام نہ آئی۔

کپتان محمد رضوان 46 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے، انہوں نے مجموعی طور پر 77 گیندوں کا سامنا کیا اور 3 چوکے لگائے۔

کلدیپ یادیو نے 3، ہاردیک پانڈیا نے 2 وکٹ اپنے نام کیں جبکہ پاکستانی شائقین نے جیت کے لیے بولرز سے امیدیں باندھ لیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More