top header add
kohsar adart

پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے بعد زمبابو ے کیلئے روانہ

پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کیساتھ ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلنے کے بعد میلبرن سے روانہ ہو گئی ، قومی سکواڈ براستہ دوبئی 20 نومبر کو زمبابوے پہنچے گا۔
قومی سکواڈ میں شامل محمد رضوان ، سلمان علی آغا، حارث روف، عرفان خان نیازی اور حسیب اللہ خان آسٹریلیا سے براستہ دوبئی زمبابوے جائیں گے

عبداللہ شفیق ، صائم ایوب ، محمد حسنین ، کامران غلام، طیب طاہر ، فیصل اکرم ، شاہنواز دھانی ، احمد دانیال ، ابرار احمد زمبابوے سیریز کے لیے قومی سکواڈ کو دوبئی میں جوائن کریں گے

بابر اعظم ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ ، جہانداد خان ، عمیر بن یوسف، محمد عباس آفریدی ، سفیان مقیم ، عثمان خان ، صاحبزادہ فرحان اور عرفات منہاس شیڈول کے مطابق پاکستان جائیں گے
پاکستان زمبابوے کے ساتھ تین تین میچز پر مشتمل ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More