kohsar adart

پاکستانی والی بال ٹیم کا آسٹریلیا کے خلاف فاتحانہ آغاز

پاکستانی والی بال ٹیم کا آسٹریلیا کے خلاف فاتحانہ آغاز

اسلام آباد: آسٹریلیا سے ہونے والی والی بال سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے فتح اپنے نام کرتے ہوئے ایک صفر سے برتری حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں کھیلے جانیوالے پہلے میچ میں گرین شرٹس نے کینگروز کیخلاف شاندار کھیل پیش کیا۔

قومی والی بال ٹیم نے میچ کے تین سیٹ پچیس بائیس، پچیس بائیس اور پچیس بیس سے جیتے۔ تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 29مئی کو کھیلا جائیگا ۔

والی بال میچ دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے قومی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More