پانی سے بجلی بنانے والی کاغذی بیٹری تیار

سوئزرلینڈ: پانی سے چلنے والی حیرت انگیز کاغذی بیٹری تیار کی گئی ہے جسے ایک مرتبہ استعمال کرکے تلف کیا جاسکتا ہے جس سے برقی کچرے کے ارتکاز کو عالمی سطح پر کم کیا جاسکتا ہے۔
مختلف خواص کی بنا پر اسے طبی مقاصد اور عارضی طور پراستعمال کیا جاسکتا ہے جو حیاتیاتی طور پر مکمل طور پر گھل کر ختم ہوجاتی ہے۔ کم خرچ بیٹری کو ماحول دوست اجزا سے ہر جسامت اور قوت کی بیٹری بنائی جاسکتی ہے جبکہ ابتدائی تجربات میں ایک کاغذی بیٹری نے پینسل سیل کے برابر بجلی خارج کی ہے۔
سوئس فیڈرل لیبارٹری برائے مٹیریئل سائنس و ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں کی کاغذی بیٹری چھوٹے آلات اور سینسر کو بجلی ضرور فراہم کرسکتی ہے جسے کاغذ پر چھاپہ گیا ہے جس کا تکنیکی نام ’ میٹرل ایئر الیکٹروکیمیکل سیل‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ جست (زنک) دھات کو بطور اینوڈ استعمال کرتا ہے اور گریفائٹ کو بطور کیتھوڈ لگایا گا ہے۔ دونوں کو الگ کرنے کے لیے درمیان میں کاغذ لگایا گیا ہے جس میں پانی ڈال کر بطور الیکٹرولائٹ استعمال کیا جاتا ہے۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو