kohsar adart

پاسکو کا زونل ہیڈ مشتاق شاہد باردانہ فروخت کرتے پکڑا گیا

پاسکو کا زونل ہیڈ مشتاق شاہد باردانہ فروخت کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

مشتاق شاہد کے باردانہ فروخت کرنے کی اطلاع پر کسانوں نے احتجاج کیا اور پاسکو سینٹر کا گھیراؤ کیا تھا، احتجاج کی اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار نے عملے کے ہمراہ چھاپہ مارا تھا، چھاپہ مار کارروائی کے دوران باردانہ لوڈ کرنے والے ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالیاں چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

تھانہ شاہبور میں تحصیلدار اوکاڑہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا، کسانوں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا گیا، کسانوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد کسانوں کو باردانہ فراہم کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More