top header add
kohsar adart

ٹی 20 ورلڈکپ پاکستان کیلئے مشکل ثابت ہوسکتا ہے: حفیظ

ٹی 20 ورلڈکپ پاکستان کیلئے مشکل ثابت ہوسکتا ہے: حفیظ
قومی ٹیم کے سابق ٹیم ڈائریکٹر و کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2024 پاکستان کیلئے مشکل ثابت ہوسکتا ہے۔
ایک مقامی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ بحیثیت پاکستانی میرا دل ہمیشہ گرین شرٹس کے حق میں رہے گا چاہے انکی کارکردگی کچھ بھی ہو! لیکن حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے بات کریں تو ورلڈکپ 2024 پاکستان کیلئے مشکل ہو گا۔

انہوں نے ٹاپ فور ٹیموں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ پاکستان، بھارت، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائیں گی۔

سابق کپتان نے کہا کہ ورلڈکپ سے قبل نیوزی لینڈ کی سی ٹیم کیخلاف سیریز 2-2 سے ڈرا کرنا، آئرلینڈ کیخلاف پہلے میچ میں شکست بتارہی ہے کہ شائقین زیادہ بہتر نتائج کی امید نہ رکھیں۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے لیڈز میں موجود ہے، سیریز کا پہلا میچ 22 مئی کو کھیلا جائے گا، شاہین یکم مئی کو میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے انگلینڈ سے امریکا روانہ ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More