ٹی 20 سیریز ،پاکستان کیخلاف بنگلا دیشی اسکواڈ کا اعلان

ٹی 20 سیریز ،پاکستان کیخلاف بنگلا دیشی اسکواڈ کا اعلان

وکٹ کیپر بلے باز لٹن داس کو باضابطہ طور پر ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔ وہ نجم الحسن شانتو کی جگہ ٹیم کی قیادت کریں گے جنہوں نے رواں سال کے آغاز میں کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا، آف اسپنر مہدی حسن اسکواڈ میں نائب کپتان کے طور پر شامل ہیں۔
بنگلہ دیشی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میںلٹن داس (کپتان)، تنزید حسن، پرویز حسین، سومیہ سرکار، نجم الحسن شانتو، توحید ہردوئے، شمیع حسین، جاکر علی، رشاد حسین، مہدی حسن (نائب کپتان)، تنویر اسلام، مستفیض الرحمان، حسن محمود، تنزیم حسن سقیب، ناہید رانا اور شرف الاسلام شامل ہیں

لٹن داس نے گزشتہ برس دسمبر میں شانتو کے انجرڈ ہونے پر ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی ٹیم کی قیادت کی تھی، 30 سالہ لٹن داس ایک ٹیسٹ، سات ون ڈے اور چار ٹی ٹوئنٹی میچز میں بنگلہ دیش کی قیادت کر چکے ہیں۔

حال ہی میں لٹن داس پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں کراچی کنگز کا حصہ تھے تاہم تربیت کے دوران انگلی کی چوٹ لگنے کے باعث وہ لیگ سے باہر ہوگئے تھے۔

نجم الحسن شانتو ان پانچ کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو اسکواڈ میں واپس آئے ہیں۔ دیگر واپسی کرنے والے کھلاڑیوں میں توحید ہردوئے، تنویر اسلام، مستفیض الرحمان اور شرف الاسلام شامل ہیں۔

 

ایک تبصرہ چھوڑ دو