
ٹیکس سسٹم کی ڈیجیٹائزیشن کےمعاہدے پر دستخط
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور کارنداز پاکستان کے درمیان ٹیکس سسٹم کی ڈیجیٹائزیشن کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔
کارنداز پاکستان ایف بی آر کے ٹیکس سسٹم کی ڈیجیٹائزیشن میں معاونت کرے گی۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹائزیشن سے ٹیکس دہندگان کے اخراجات کو کم کرنے میں مدد ملے گی، معاہدے سے معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ہوگی اور ٹیکس نیٹ کو وسیع کیا جاسکے گا۔
چیئرمین ایف بی آر زبیر ٹوانہ کا کہنا ہے کہ غیر دستاویزی معیشت کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے کوششیں جاری ہیں، ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے کےلیے ٹھوس کوششیں کی جارہی ہیں۔