kohsar adart

ٹھٹہ:3 ماہ قبل انتقال کر جانیوالے استاد کی بھی الیکشن ڈیوٹی لگ گئی

ٹریننگ سے غیر حاضر رہنے پر شوکاز بھی جاری کردیا گیا۔

سندھ کے ضلع ٹھٹہ میں 3 ماہ قبل انتقال کر جانے والے استاد کی بھی الیکشن ڈیوٹی لگادی گئی، ٹریننگ سے غیر حاضر رہنے پر شوکاز بھی جاری کردیا گیا۔

عام انتخابات میں الیکشن کے انعقاد کے لیے ملک بھر میں ٹریننگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹھٹہ کےگورنمنٹ پرائمری اسکول جڑیوگڈو کے ٹیچر محمد عمر شیخ 3 ماہ قبل انتقال کر گئے تھے۔

تاہم مرحوم ٹیچر کی بھی الیکشن میں ڈیوٹی لگادی گئی اور الیکشن کے ٹریننگ پروگرام میں شرکت نہ کرنے پر مرحوم کو شوکاز بھی جاری کردیا گیا۔

اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نےکراچی تبادلہ ہوجانے والے ایک اور سینیئر ٹیچر محمد عمر جوکھیو کو بھی نوٹس جاری کردیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More