ٹک ٹاکر صندل خٹک جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل روانہ
ٹک ٹاکر اپنی ٹک ٹاکر دوست حریم شاہ کی کے ویڈیو لیک مقدمے میں ملوث ہے، جسمانی ریمانڈ مسترد
ٹک ٹاکر حریم شاہ کی قریبی دوست اور اس کی ویڈیوز لیک کرنے کے مقدمے میں ملوث ٹک ٹاکر صندل خٹک کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔ عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔
تفصیلات کئے مطابق منگل کے روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں صندل خٹک کے خلاف حریم شاہ ویڈیوز لیک کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے کی۔
اس موقع پر پولیس بے صندل خٹک کو ریمانڈ کے لیے مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا اور ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزمہ کے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ اس کے جواب میں صندل خٹک کے وکیل کا عدالت میں کہنا تھا کہ صندل خٹک کا موبائل پہلے ہی تفتیشی افسر کی تحویل میں ہے۔
عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ٹک ٹاکر صندل خٹک کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔