
ٹرمپ کی جیت پر انکی پوتی کی مبارکباد
ٹرمپ کی جیت پر انکی پوتی مبارکباد
ڈونلڈ ٹرمپ نے حریف کملا ہیرس کو ٹکر کے مقابلے کے بعد شکست دے دی اور امریکا کے 47 ویں صدر بن گئے۔
کانٹے کے مقابلے کے بعد شاندار کامیابی پر ٹرمپ کی پوتی نے انہیں مبارک باد پیش کر دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی صاحبزادی کائی میڈسن ٹرمپ نے اپنے دادا کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے۔
انہوں نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ آپ سے زیادہ کوئی بھی محنت نہیں کرتا اور نہ ہی آپ سے زیادہ کوئی امریکی عوام کی پرواہ کرتا ہے، مبارک ہو دادا جان، میں آپ سے پیار کرتی ہوں۔