ٹرمپ نے کیپٹل ہل،عمران نے جی ایچ کیو پردھاوا بولا.خواجہ آصف

 

وزیر دفاع خواجہ آصف نےاُمید ظاہر کی ہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عمران خان کی خاطر پاکستان کے ساتھ تعلقات خراب نہیں کریں گے۔

بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ابھی ہمیں کچھ وقت انتظار کرلینا چاہیے کہ ٹرمپ اس ایشو پر کیا ایکشن لیتے ہیں، تاہم جس طرح امریکا اپنے مفادات کا تحفظ کرتا ہے پاکستان بھی اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا۔

انہوں نے کہاکہ کوئی بھی خود مختار ملک تعلقات کو کاپی پیسٹ نہیں کرسکتا، ڈونلڈ ٹرمپ کے کرمنل ریکارڈ  سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہامریکہ میں ٹرمپ نے کیپٹل ہل پر حملہ کیا، جبکہ پاکستان میں عمران خان نے جی ایچ کیو پر دھاوا بولا، اور 9 مئی کو فوج میں بغاوت کرانے کی کوشش کی گئی۔

وزیرِ دفاع کا مزید کہنا تھا کہ لبنان اور فلسطین میں امریکا کی سربراہی میں جنگ جاری ہے، اگر جنگیں اسی طرح جاری رہیں اور امریکا پشت پناہی کرتا رہا تو اس پر مل جل کر کام نہیں ہوسکتا۔انہوں نے مزید کہاکہ امریکا میں بھی اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے، اور وہاں پاکستان سے زیادہ مضبوط اسٹیبلشمنٹ ہے۔

 

 

ایک تبصرہ چھوڑ دو
WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com