٩مارچ کو صدارتی الیکشن۔آصف زرداری عارف علوی کی جگہ لیں گے
الیکشن کمیشن نے شیڈول کی منظوری دے دی جلد ہی اعلان متوقع ہے ۔۔میڈیا رپورٹس
ڈاکٹر عارف علوی وہ خوش نصیب صدر مملکت ہیں جو اس جماعت کی حکومت ختم کرنے کے دو برس بعد بھی ایوان صدر میں متمکن ہیں جس نے انہیں صدر منتخب کرایا تھا۔
بلکہ اس سے بڑھ کر ان کی آئینی مدت آٹھ ستمبر 2023 کو ختم ہونے والی ہے لیکن نگران سیٹ اپ کی وجہ سے وہ اب تک صدر پاکستان کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔۔
دوسری طرف میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے صدارتی الیکشن کا شیڈول تیار کر لیا ہے جس کے تحت نو مارچ کو صدارتی انتخابات منعقد ہوں گے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے صدارتی الیکشن کے شیڈول کی منظوری دے دی ہے اور کمیشن جلد ہی یہ شیڈول جاری کر دے گا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ آئین کے مطابق عام انتخابات کے ایک ماہ بعد تک صدر مملکت اپنے عہدے پر فائز رہ سکتے ہیں۔
آصف زرداری دوسری بار ایوان صدر کے مکین بنیں گے
واضح رہے کہ مسلم لیگ نون اور پاکستان پیپلز پارٹی نے شراکت اقتدار کا جو فارمولا طے کیا ہے اس کے مطابق آصف علی زرداری ایک بار پھر ایوان صدر میں براجمان ہوں گے جو اس سے قبل 2008 سے 2013 تک پاکستان کے صدر رہ چکے ہیں انہوں نے نو ستمبر 2008 کو صدر مملکت کا حلف اٹھایا تھا اور ان کے عہدے کی مدت آٹھ ستمبر 2013 کو مکمل ہوئی تھی ۔
وہ ملک کے پہلے صدر تھے جنہوں نے اپنی آئینی مدت مکمل کی جبکہ ڈاکٹر عارف علوی ملک کے پہلے صدر ہوں گے جو اپنی مدت سے بھی چھ ماہ بعد تک اس اہم ترین آئینی عہدے پر براجمان رہے ہیں۔
Presidential election on March 9. Asif Zardari will replace Arif Alvi٩مارچ کو صدارتی الیکشن۔آصف زرداری عارف علوی کی جگہ لیں گے