top header add
kohsar adart

وہاب ریاض قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ مقرر

وہاب ریاض قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ مقرر

سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو قومی مینز سلیکشن کمیٹی کا چیف سلیکٹر مقرر کردیاگیا ہے۔

وہاب ریاض کا پہلا اسائنمنٹ 14دسمبر سے 7جنوری تک آسٹریلیا میں ہونے والی 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز اور نیوزی لینڈ میں 12سے 21جنوری تک ہونے والی 5میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا انتخاب ہوگا،

وہاب ریاض نے 2008 میں اپنے انٹرنیشنل کریئر کا آغاز کیا اور 27 ٹیسٹ 91ون ڈے اور 36ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں مجموعی طور پر237 وکٹیں حاصل کیں اور1200 رنز بنائے، وہ 3عالمی کپ کھیل کر ان مقابلوں میں 35 وکٹوں کے ساتھ پاکستان کے دوسرے سب سے کامیاب بولر رہے۔

وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی کا سربراہ بننا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے، وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اس ذمہ داری کے لیے ان پر اعتماد کیا۔کرکٹ کے معاملات میں سابق کرکٹرز کو شامل کرنے کا فیصلہ قابل تعریف ہے اور وہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کرنے کے خواہاں ہیں۔یہ ایک چیلنج ہے ۔

یہ بھی پڑھیں محمد حفیظ کو ڈائریکٹر قومی ٹیم کے بعد ایک اور ذمہ داری مل گئی

 

آسٹریلیا کا دورہ انتہائی اہمیت کاحامل ہے جہاں پاکستان کو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں ۔اسی طرح نیوزی لینڈ کے دورے سے ہمیں آئندہ سال جون میں امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ایک متوازن ٹیم تشکیل دینے میں مدد ملے گی۔ہمیں محمد حفیظ کی شکل میں اچھا ٹیم ڈائریکٹر موجود ہے اور ہم ملکر پاکستان کرکٹ کی کامیابی کے لیے کام کریں گے۔

وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ ان کی سب سے بنیادی توجہ ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو اہمیت دیتے ہوئے آل راؤنڈ اسکواڈز کا اعلان کیا جائے۔وہ کھلاڑیوں کی رائے جاننے کے لیے ہمیشہ دستیاب ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More