وفاق کے زیرانتظام تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم
وفاق کے زیرانتظام تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم کر دی گئی، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے کل معمول کے مطابق کھلیں گے،
نوٹیفکیشن کے مطابق کل سے یکم فروری تک ہفتے کا دن ورکنگ ڈے ہو گا،فیصلے کا اطلاق 30 نومبر سے یکم فروری 2025 تک 2ماہ کیلئے ہو گا۔
کئی روزتعلیمی ادارے بند رہنے کے باعث طلبا کی تعلیم میں حرج ہوا جس کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا۔