وسیم اکرم کی بیٹے کے ہمراہ تصویر وائرل
وسیم اکرم نے بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کر دی جو کہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بلولر اور سوئینگ کے سلطان وسیم اکرم نے بیٹے کے ہمراہ نئی تصویر شیئر کر دی جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، وسیم اکرم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹے اکبر اکرم کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا ہے کہ وہ آسٹریلیا کے ٹاؤن پورٹ ڈگلس میں بیٹے کے ساتھ گھوم پھر رہے ہیں۔
اس تصویر میں باپ بیٹا بالکل ایک دوسرے کی کاپی نظر آ رہے ہیں، خوش گوار موڈ میں لی گئی اس تصویر پر تاحال لاکھوں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں۔