وزیر اعلیٰ پنجاب جناب پرویز الہی کے نام درخواست
قیوم طاہر

جناب وزیر اعلی پنجاب!
آپ کے ہر دورِ حکومت میں آپ کی” نظرِ کرم” ہمیشہ صحافیوں کو پلاٹ دینے پر ہی مرکوز رہی ہے اور شہر شہر میڈیا ٹاون بنوائے ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے دوسرے تخلیقی لوگ شاعر/ ادیب ہمیشہ آپ کی نظر سے اوجھل رہے یا رکھے گئے۔
دنیا کے ہر معاشرے میں ادیب شاعر کو بنیادی حیثیت حاصل ہے سوائے پاکستان کے۔ اب جب کہ ایک بار پھر صحافیوں کو نوازنے کی خبریں آ رہی ہیں تو جناب سے گزارش ہے کہ ہر جرنلسٹ کالونی میں پچیس فیصد کوٹہ شعرا و ادبا کا رکھا جائے، اور اس کا طریقہ کار یوں رکھا جائے۔۔۔
- عمر
- ادب و شعر کے ساتھ وابستگی کی عمر
- کم از کم شعر و نثر ، تنقید ، نعت ، کی چار کتابیں فنی سفر و عمر میں چھپ چکی ہوں
- پچیس فیصد کوٹہ میں پنجاب کے جتنے سینیرز کو حصہ مل سکتا ہے انہیں دیا جائے ، اُس کے بعد بننے والی کالونی میں دوسری کیٹیگری نسبتا جونیر کو لیا جائے۔
نوٹ :شعرا و ادبا کو ہمیشہ مایوس کیا گیا لیکن جناب سے امید ہے کہ وہ اصل تخلیق کاروں کو مایوس نہیں کریں گے.
اس کے ساتھ ساتھ ادبی و صحافتی برادری سے بھی گزارش ہے کہ وہ اس مہم کا حصہ بنیں۔ آواز بلند کریں۔ زیادہ سے زیادہ اس پیغام کو شیئر کریں تاکہ جناب وزیر اعلی تک یہ صدا پہنچ سکے۔
۔ ۔ ۔ ۔ قیوم طاہر ۔ ۔ ۔ ۔