kohsar adart

وزیر اعظم شہباز شریف سے آرمی چیف کی ملاقات

 

وزیر اعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے قبل ہوئی، ملاقات میں آرمی چیف نے وزیراعظم کو اپنے دورہ سعودی عرب پر اعتماد میں لیا ، وزیراعظم نے پاک سعودی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتائج پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، اعلیٰ عسکری حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس آئی ایف سی ایک اہم پلیٹ فارم ہے جسے جاری رکھا جائے گا، ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی نے نگراں حکومت میں بھی مؤثر اور بھرپور کام کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More