top header add
kohsar adart

وزیرستان میں ہلاک 6 ٹی ٹی پی دہشتگرد افغان باشندے تھے،شناخت ہو گئی

28 فروری کو فورسز کے آپریشن میں مارے گئے تھے- سولہ سالہ خودکش بمبار بھی شامل ہے

28 فروری کو شمالی وزیرستان میں فورسز کے ساتھ مقابلے میں مارے گئے 6 دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی ہے جس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے تھا.اس طرح ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے افغان نژاد باشندوں کے ملوث ہونے کی ایک بار پھر تصدیق ہو گئی ہے۔

 

مقامی ذرائع نے آپریشن کے دوران ایک خودکش حملہ آور کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی ہے، جو 16 سالہ عابد اللہ ولد جمال بتایا جاتا ہے۔اس کے علاوہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں افغانستان کے شہر خوست کا رہائشی محمد انور ولد انگور خان، لوگر کے رہائشی حمزہ اور فرمان، خوست کا رہائشی شبیر جان عرف عابد، پکتیکا کا رہائشی گل جان اور طلحہ عرف ضرار شامل ہیں۔

6 TTP terrorists killed in Waziristan were Afghans, identifiedوزیرستان میں ہلاک 6 ٹی ٹی پی دہشتگرد افغان باشندے تھے
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More