kohsar adart

وزیراعظم پاکستان کی ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ملاقات

وزیراعظم پاکستان کی ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ممتاز اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے ڈاکٹر نائیک کی پاکستان آمد پر گرمجوشی سے خیر مقدم کیا اور ان کے علمی و دینی خدمات کی تعریف کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ امت مسلمہ کو آپ پر فخر ہے کہ آپ نے دنیا بھر میں اسلام کا صحیح تشخص اجاگر کیا ہے، وزیراعظم نے ڈاکٹر نائیک کے لیکچرز کو اثر انگیز اور نوجوان نسل کیلئے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام امن کا دین ہے اور آپ اس پیغام کو بہترین انداز میں دنیا تک پہنچا رہے ہیں، انہوں نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے بیٹے کی بھی تعریف کی جو ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسلام کی خدمت کر رہا ہے۔

دوسری جانب ڈاکٹر ذاکر نائیک نے 1991 میں اپنے پہلے دورہ پاکستان کا تذکرہ کیا اور کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر قائم ہوا ہے، انہوں نے اسلام کو مکمل ضابطہ حیات قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم اسلامی تعلیمات پر عمل کریں تو کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، انہوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ وہ اسلام آباد کے ساتھ ساتھ کراچی اور لاہور میں بھی لیکچرز دیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More