وزیراعظم،وزیراعلیٰ سعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم،وزیراعلیٰ سعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے4روزہ دورے پر جدہ پہنچ چکے ہیں،مکہ کے نائب گورنر عزت مآب شہزادہ سعود بن مشعل بن عبد العزیز آل سعود نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وزیرِ اعظم کے ہمراہ وفد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور اہم وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام شامل ہیں.

 

دورے میں وزیراعظم پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مختلف شعبوں میں اشتراک کے حوالے سے سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے، علاوہ ازیں وزیراعظم کی سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان آل سعود سے ملاقات بھی متوقع ہے، ملاقات میں دونوں رہنما تجارت کو فروغ دینے، کلیدی شعبوں میں شراکت داری کو بڑھانے اور وسیع تر اقتصادی تعاون کو آسان بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

 

وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے تاریخی تعلقات کو اجاگر کرتا ہے اور دونوں ممالک کے مابین باہمی افہام و تفہیم میں اضافے، تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے اور دوطرفہ، علاقائی اور عالمی معاملات پر سفارتی روابط کے مزید فروغ کی راہ ہموار کرے گا۔

 

ایک تبصرہ چھوڑ دو
WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com