kohsar adart

وزارت ہوا بازی کی ویب سائٹ 24 گھنٹے میں تیسری بار ہیک

کراچی: وزارت ہوا بازی کی ویب سائٹ پر 24 گھنٹے کے دوران تیسرا سائبر حملہ ہوا ہے۔
ترجمان وزارت ہوا بازی نے بتایا کہ 24 گھنٹے کے دوران وزارت ہوابازی کی ویب سائٹ پر تیسرا سائبر حملہ ہوا جس کے باعث ویب سائٹ ایک بار پھر غیر فعال ہوگئی ہے۔
سائبر حملے کے بعد وزارت ہوابازی کی ویب سائٹ سے اہم معلومات غائب ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ہیکرز نے وزارت ہوا بازی کی ویب سائٹ تک رسائی حاصل کرلی تھی جس کے بعد ویب سائٹ کو دن میں بحال کردیا گیا ہے تاہم ایک بار پھر ہیکرز نے وزارت ہوابازی کی ویب سائٹ ہیک کرلی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More