ورلڈ کپ کا تبدیل شدہ شیڈول جاری
آئی سی سی نے ورلڈ کپ کا تبدیل شدہ شیڈول جاری کر دیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ 2023ء کا تبدیل شدہ شیڈول جاری کر دیا۔
تبدیل کیے گئے شیڈول کے مطابق انڈیا بمقابلہ پاکستان میچ 15 اکتوبر کے بجائے 14 اکتوبرجبکہ پاکستان اور سری لنکا کا میچ 12 اکتوبر کے بجائے 10 اکتوبر کو ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں سابق کرکٹر سرفراز نواز کی پینشن بحال، چیئرمین پی سی بی نے چیک دیدیا
نئے شیڈول کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مقابلہ 12 نومبر کے بجائے 11 نومبر کو ہو گا،
ورلڈ کپ کے 9 میچز ری شیڈول کیے گئے ہیں۔