ورلڈکپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم بھارت پہنچ گئی
آئی سی سی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی اسکواڈ بھارت پہنچ گیا۔
میڈیا نیوز کے مطابق قومی ٹیم بھارت میں کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کیلے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گزشتہ رات روانہ ہوئی تھی۔
15 رکنی اسکواڈ کے ساتھ 3 ریزرو کھلاڑی شامل، کوچز اور معاون عملہ سمیت 13 ارکان بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔
VIDEO : After 7 years, #Pakistan cricket team arrives in #India to compete in the ICC Men's Cricket World Cup. The Green Shirts plane has landed in #Hyderabad, India. pic.twitter.com/kZ6qKJq0wY
— Ghulam Abbas Shah (@ghulamabbasshah) September 27, 2023
بولنگ کوچ مورنے مورکل دبئی میں جوائن کریں گے جب کہ ٹیم ڈائریکٹر
مکی آرتھر 30 ستمبر کو براہ راست بھارت پہنچیں گے۔
یہ بھی پڑھیں ورلڈکپ کیلئے روانگی سے قبل بابر اعظم کا بڑا بیان آگیا!
دبئی میں 9 گھنٹے قیام کے بعد قومی اسکواڈ بھارتی وقت کے مطابق رات 8:15 حیدرآباد پہنچ گیا۔
گرین شرٹس کا پہلا وارم اپ میچ جمعہ کے روز نیوزی لینڈ سے ہوگا۔