ورلڈکپ جیتنے کا خواب لیے قومی ٹیم بھارت روانہ
ورلڈکپ جیتنے کا خواب لیے قومی ٹیم بھارت روانہ
یہ بھی پڑھیں بھارت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کردیے
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء میں شرکت کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم لاہور ایئرپورٹ سے بھارت کیلئے روانہ ہوگئی،
قومی کرکٹ ٹیم براستہ دبئی بھارت جائے گی۔
دبئی پہنچنے پر قومی کرکٹ ٹیم وہاں 9 گھنٹے قیام کرے گی، پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت کے وقت کے مطابق آج رات 8 بجے حیدرآباد پہنچے گی۔
قومی ٹیم 29 ستمبر کو اپنا پہلا وارم اپ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی،
Embarking on the World Cup quest ????#WeHaveWeWill | #CWC23 pic.twitter.com/AKwrf1yCkQ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 26, 2023
دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف حیدرآباد میں ہی شیڈول ہے جبکہ ٹیم ورلڈ کپ میں 6 اکتوبر سے نیدرلینڈز کے خلاف میدان میں اترے گی۔
یہ بھی پڑھیں ورلڈ کپ2023، امپائرز اور ریفریز کی تقرری کا اعلان
اس حوالے سے قومی کرکٹ کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ جیتنے کیلئے ہمارا مورال کافی ہائی ہے، کوشش کریں گے کہ اچھا کھیلیں اور ورلڈ کپ لے کر آئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے حساب سے ہم نمبر ون ہی آئیں گے، نسیم شاہ کو کافی مس کریں گے،
نسیم اور شاہین کی جوڑی کافی اچھی وائبز دیتی تھی۔