ورلڈکپ،بنگلادیش کی سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست
ورلڈکپ،بنگلادیش کی سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023ء کے 38 ویں میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کو 3 وکٹ سے شکست دے دی۔
میگا ایونٹ میں 8 میچز میں سے 6 میچز میں شکست کا سامنا کرکے واپسی کا ٹکٹ کٹوانے والی بنگلادیشی ٹیم نے سری لنکا کے ایونٹ میں مزید آگے کے سفر پر بریک لگادی۔
نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلاد یش نے 280 رنز کا ہدف 42 ویں اوور میں 7 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
بنگلادیش کی طرف سے نجم الحسن شانتو نے 90 اور کپتان شکیب الحسن نے 82 رنز کی باری کھیلی، دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ پر 149 گیندوں پر 169 رنز کی شراکت قائم کی۔
نجم الحسن شانتو اور شکیب الحسن کی شاندار شراکت نے میچ پر بنگلادیشی ٹیم کی گرفت مضبوط کردی۔
شکیب الحسن جب 82 رنز کی باری کھیل کر پویلین لوٹے تو ٹیم کا مجموعی اسکور 210 رنز تھا اور ٹیم کو جیت کےلیے مزید صرف 70 رنز درکار تھے۔
بنگلادیش کی طرف سے لٹن داس 23، تنزید حسن 1، محمود اللّٰہ 22، مشفق الرحیم 10 اور مہدی حسن میراز 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
سری لنکا کی طرف سے مدھو شنکا نے 3، اینجیلو میتھیوز اور مہیش ٹھیکشانا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
آج کے مقابلے میں شاندار آل راؤنڈر پرفارمنس دینے پر بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انہوں نے 82 رنز کی باری کے ساتھ 57 رنز دے کر 2 وکٹیں بھی حاصل کیے تھے۔
اس سے قبل بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور سری لنکا کی پوری ٹیم کو 49 اعشاریہ 3 اوورز میں میدان بدر کیا۔
یہ بھی پڑھیں اینجلو میتھیوز ’’ٹائم آؤٹ‘‘ پر وکٹ گنوانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
سری لنکا کی طرف سے چارتھ اسالنکا نے سنچری بنائی، وہ 105 گیندوں پر 108 رنز بناکر پویلین لوٹے، انہوں نے اپنی اننگز میں 5 چھکے اور 6 چوکے لگائے۔
یہ بھی پڑھیں حارث رؤف پسلی میں کھینچاؤ کی تکلیف کا شکار ہو گئے
دیگر کھلاڑیوں میں سدیرا سمارا وکراما اور پاتھم نسانکانے 41، 41 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے،
بنگلادیش کی طرف تنظیم حسن نے 3 جبکہ شرف الاسلام اور شکیب الحسن نے 2، 2 وکٹ اپنے نام کیے۔