![](https://kohsarnews.com/wp-content/uploads/2023/10/33547000-151a-4d42-aa00-43c52f05a023-jpg.webp)
والد نے انتقال سے دس دن پہلے اسلام قبول کیا۔محمد یوسف
پاکستان کرکٹ کے سپر سٹار محمد یوسف نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد انتقال سے 10 دن پہلے کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گئے تھے جبکہ والدہ نے بھی اسلام قبول کر لیا تھا جس کے لیے تبلیغی جماعت کے امیر مولانا عبدالوہاب نے خاص طور پر مولوی فہیم صاحب کو رائیونڈ سے میرے گھر بھیجا تھا۔
محمد یوسف کے مطابق والدہ فوری طور پر تو مسلمان ہونے پر راضی نہ ہوئیں تاہم کچھ عرصے بعد انہوں نے اسلام قبول کر لیا۔ایک انٹرویو میں محمد یوسف نے بتایا کہ انہیں نامور کرکٹر سعیدانور اسلام کی طرف لے کر آئے جس کے بعد انہوں نے رائیونڈ میں مولوی فہیم اور مولانا عبدالوہاب سے بھی ملاقات کرائی۔ محمد یوسف نے بتایا کہ والدہ کے علاوہ ان کی اہلیہ بھی الحمد للہ مسلمان ہیں اور انہوں نے بھی اپنی مرضی سے اسلامی تعلیمات پڑھ کر اور متاثر ہو کر اسلام قبول کیا،اس میں کسی قسم کی زور زبردستی کا عمل دخل نہیں۔ واضح رہے کہ محمد یوسف کے دو بچے بھی حافظ قرآن ہیں۔
محمد یوسف اپنے حافظ قرآن بچوں کے ساتھ
محمد یوسف کا کہنا تھا کہ اسلام قبول کرنے پر والدین تو سخت ناراض ہوئے ہی ، کرسچن کمیونٹی کے لوگوں نے بھی قبول نہیں کیا جو اب تک مجھ سے ناراض ہیں اور کبھی کبھی کسی نہ کسی شکل میں ردعمل بھی ظاہر کرتے رہتے ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ ان کی ناراضی فطری ہے کیونکہ ان تک اسلام کی روشنی نہیں پہنچی۔
محمد یوسف کا مزید کہنا تھا کہ وہ تین سال تک مسلمان ہونے کے باوجود اس تبدیلی کو چھپاتے رہے یہاں تک کہ انٹرنیشنل میچوں کے دوران بیٹنگ سے پہلے صلیب کا نشان بھی بناتے رہے تاکہ کسی کو شبہ نہ ہو ۔
محمد یوسف کے مطابق انھیں کہا گیا تھا کہ فی الحال اپنے مسلمان ہونے کی بات کا انکشاف نہ کریں کیونکہ اس کے نتیجے میں بڑا دباؤ آ سکتا ہے جس سے خدانخواستہ فیصلے پر نظر ثانی کی نوبت بھی آ سکتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے مسلمان ہونے کو تین سال تک چھپائے رکھا۔
سپر اسٹار کرکٹر محمد یوسف اپنے پرانے محلے میں پان شاپ پر
Father embraced Islam ten days before his death, Muhammad Yusuf,والد نے انتقال سے دس دن پہلے اسلام قبول کیا۔محمد یوسف