top header add
kohsar adart

ن لیگ کا جھنڈا پھاڑنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

 

اوکاڑہ میں مریم نواز کے جلسے کے بعد ن لیگ کا جھنڈا پھاڑنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،

 

جبکہ ایک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

دو روز قبل مریم نواز نے اوکاڑہ میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کیا تھا،

مریم نواز کے جلسے کے بعد اسٹیج پر پارٹی پرچم پھاڑنے اور مخالفانہ نعرے لگانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ لیگی کارکن عابد کی مدعیت میں 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔

 

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ایک روز قبل جلسہ گاہ کے قریب لیگی جھنڈے اور بینرز بھی جلائے تھے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More