kohsar adart

ن لیگ نے خیبر پختونخوا میں ٹکٹ جاری کردیے

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے خیبر پختونخوا میں ٹکٹ جاری کردیے، پارٹی قائد نواز شریف این اے 15 مانسہرہ سے پارٹی امیدوار ہوں گے۔

اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق این اے 2 اور این اے 11 سے امیر مقام کو ٹکٹ دے دیا گیا ہے۔ امیر مقام کو پی کے 5 سے بھی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

سردار محمد یوسف کو این اے 14 مانسہرہ سے ٹکٹ جاری کیا گیا، عباس آفریدی این اے 35 کوہاٹ سے امیدوار ہوں گے۔

این اے 28 سے ارباب خضر حیات، این اے 29 سے صوبیہ شاہد، این اے 30 سے رئیس خان ن لیگ کے امیدوار ہوں گے۔

این اے 31 سے صوبیہ شاہد اور این اے 32 سے شیر رحمان کو ن لیگ کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

پی کے 69 سے شفیق آفریدی اور پی کے 70 سے بلاول آفریدی کو ن لیگ کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔

پی کے 72 سے عظمت خان اور پی کے 74 سے ارباب افضل اکبر ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

پی کے 75 سے ارباب غلام فاروق، پی کے 76 سے صوبیہ شاہد، پی کے 78 سے ظاہر خان،

پی کے 79 سے جلال خان اور پی کے 80 سے حیدر شاہ کو ٹکٹ دیا گیا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More