نیپرا نے بجلی 5.40روپے فی یونٹ مہنگی کرنیکی منظوری دیدی
نیپرا نے بجلی 5.40روپے فی یونٹ مہنگی کرنیکی منظوری دیدی
قیمتوں میں اضافے کا اطلاق پورے ملک کے لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
مالی سال 2022-23 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔
نیپرا نے منظوری سال 2022-23 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی۔
نیپرا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا، حتمی فیصلہ اور نوٹیفکیشن وفاقی حکومت کرے گی۔
بجلی مہنگی ہونے کا اطلاق لائف لائن کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔
نیپرا کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق پورے ملک کے لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔