نیو مری سوراسی کے دو نوجوان بھائی اغوا
شفقت اور اویس ستی کو سندھ میں رکھاگیا ہے، اہل خانہ سے تاوان طلب
نیو مری سوراسی سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان بھائیوں کو اغوا کر لیا گیا۔۔شفقت اور اویس ستی کو پنجاب کے بعد سندھ کے مختلف علاقوں میں رکھا جا رہا ہے اور اغوا کنندگان ان کے اہل خانہ سے رابطہ کر کے تاوان مانگ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شفقت ستی اور اویس ستی جن کا تعلق نیومری سوراسی سے ہے، گزشتہ ایک ہفتے سے اغواء کاروں کی قید میں ہیں جو ان کی رہائی کے بدلے میں بھاری تاوان کا مطالبہ کر رہے ہیں، جو لواحقین کے لیے ادا کرنا نا ممکن ھے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اویس اور شفقت نے اپنی گاڑی فروخت کی تھی جس کے بعد انہیں فیض آباد راولپنڈی سے پنجاب کے شہر قصور بلایا گیا اور بعد ازاں ان کی لوکیشن سے سندھ کے شہر کشمور اور دیگر علاقوں کی ا رہی ہے جبکہ اغوا کو ندگان ان کے اہل خانہ سے تاوان طلب کر رہے ہیں۔
Two young brothers abducted from New Murree Surasi