top header add
kohsar adart

نیومری تھانہ پتریاٹہ پولیس کی اہم کارروائی،رکشہ ڈرائیور کاقاتل گرفتار

نیومری تھانہ پتریاٹہ پولیس کی اہم کارروائی۔ کچھ دن پہلے قتل ہونے والے رکشہ ڈرائیور کے قاتل گرفتار کر لیے۔
ملزمان نے پرانی رنجش کی بناء پر چھریوں اور کلہاڑیوں کے وار کر کے محمد سفیر کو قتل کر کے لاش جنگل میں کھائی کے اندر پھینک دی تھی۔

گرفتار ملزمان میں
محمدطارق، محمدفیاض محمدرضی سکنہ شیخوپورہ شامل تھے۔ ملزمان کرائے کے گھر میں رہتے تھے۔
محمد سفیر نیو مری میں رکشہ چلاتا تھا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالتا تھا۔
واقعہ کا مقدمہ چند روز قبل مقتول کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔
قلیل وقت میں اندھا قتل ٹریس کرکے سفاک قاتلوں کو گرفتار کرنے پر ایس پی صدر نے ڈی ایس پی مری اور پتریاٹہ پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے،
گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واوقعی سزا دلوائی جائے گی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More