
نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد، ملتان اور سکھر سے 6 افسران تبدیل
قومی احتساب بیورو (نیب) ہیڈ کوارٹر اسلام آباد، ملتان اور سکھر سے 6 افسران تبدیل کردیے گئے، نیب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نیب ہیڈکوارٹراسلام آباد، نیب ملتان اور نیب سکھر سے 6 افسران کے تبادلے کردیے گئے ہیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹرز ماجد علی ملک اور صابر خان کا نیب ہیڈکوارٹر اسلام آباد سے نیب لاہور تبادلہ کردیا گیا۔
اسٹنٹ ڈائریکٹرز عمر حیات اور مراتب خان کو نیب ملتان سے نیب لاہور ٹرانسفر کردیا گیا۔
اس کے علاوہ اسٹنٹ ڈائریکٹرز اعجازاحمد اور سہیل شاہ کا بھی نیب سکھر سے نیب لاہور تبادلہ کردیا گیا۔
اس حوالے سے قومی احتساب بیورو (نیب) نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔