نیب کو ایک اور سیاہ داغ مبارک ہو، عرفان صدیقی
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے نیب کیسز سے بریت پر سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان عباسی کو مبارکباد دی۔
اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ نیب کیسز سے بریت پر شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کو مبارک باد دیتا ہوں۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ کیا اب عمران خان اور جاوید اقبال ان سے معافی مانگيں گے؟
رہنما مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ نیب کو ایک اور سیاہ داغ مبارک ہو۔